ماسکو(اآن لائن)روس نے کہا ہے کہ امریکہ ہمارے باشندوں کو اغواء کر رہا ہے ۔ ترجمان روسی محکمہ خارجہ ماریازاخارووا نے ماسکو کی جانب سے امریکی میزائل ٹیکنالوجی چوری کئے جانے پر مبنی امر یکہ کے قومی سلامتی کے مشیر کے حالیہ بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن، روس کی سفارتی املاک و اموال کی چوری کے علاوہ دنیا کے مختلف علاقوں سے روسیوں کو اغوا بھی کر رہا ہے ۔ ماریا زاخارووا نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اطلاعات ومعلومات اور ٹیکنالوجی کی چوری میں امر یکہ کا ریکارڈ بہت پرانا ہے ۔ واشنگٹن نے دنیا کے مختلف ملکوں سے اطلاعات و ٹیکنالوجی منجملہ سن فرانسسکو، میری لینڈ، نیویارک اور سیاٹل میں روس کے سفارتی مراکز سے اموال کی چوری اور خود عمارتوں پر قبضے کے علاوہ متعدد روسیوں کو اغوا بھی کیا ہے ۔