واشنگٹن(این این آئی)امریکہ میں گھریلو ساختہ بم کے ذریعے مسلمان شہریوں پر دہشتگردانہ حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالے دو مجرموں کو قید کی سزا سنا دی گئی۔امریکی ٹی وی کے مطابق شدت پسند مجرموں بیس سالہ برائن کولانیری اور انیس سالہ اینڈریو کریسل کو نیویارک کی مسلم کمیونٹی کو دہشتگردانہ حملے کا نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کے الزام میں چار اور بارہ برس قید کی سزا سنائی گئی۔ دونوں نے جون میں اسلام برگ میں دہشتگردانہ حملے کی منصوبہ بندی کرنے کے جرم کا اعتراف کیا تھا۔ مونرو کاؤنٹی کی عدالت کے جج سیموئل ویلیریانی نے سزا سناتے وقت مجرموں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ تمہارا دہشتگردانہ منصوبہ صرف اسکا شکار بننے والوں کی طرز زندگی کیخلاف ایک بہیمانہ دھمکی نہیں تھا۔دہشتگردی کا تیسرے منصوبہ ساز بیس سالہ وینسنٹ ویٹرومائل بھی غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم کا اقرار کر چکا اور اسکے بارے میں فیصلہ29 اگست کو متوقع ہے ۔