نیویارک (نیٹ نیوز) دنیا بھر میں آن لائن سفری سہولیات فراہم کرنیوالی امریکی نجی کمپنی نے اعتراف کیا ہے کہ صرف امریکہ میں ہی اسکی گاڑیوں میں 2 سال کے اندر جنسی ہراسگی کے تقریباً 6 ہزار واقعات رپورٹ کئے گئے ہیں، تاہم 2016کے مقابلے میں ان واقعات میں 16 فیصد کمی دیکھی گئی۔کمپنی کی سیفٹی رپورٹ میں بتایا کہ دو سال میں جنسی ہراسگی کے ان واقعات کے دوران کم سے کم 18 افراد بھی مارے گئے ، جن میں مسافر، ڈرائیور اور راہگیر شامل ہیں۔