نیویارک(صباح نیوز)ریکا اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں استحکام رہا جبکہ ایشیا میں کمی ہوئی جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں اتار چڑھائو ہے ۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے نرخ وقفے کے بعد 1292.51 ڈالر فی اونس پر فلیٹ رہے ۔امریکی سونے کے جون کے لیے سودے 1.10 ڈالر (0.1 فیصد) اضافے کے ساتھ 1292 ڈالر فی اونس طے پائے ۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 1291.48 ڈالر فی اونس پر فلیٹ رہے ۔امریکی سونے کے جون کے لیے سودے 1290.80 ڈالر فی اونس پر فلیٹ طے پائے ۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد کم ہوکر 1290 ڈالر فی اونس رہے ۔امریکی سونے کے جون کے لیے سودے 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 1289.8 ڈالر فی اونس طے پائے ۔