واشنگٹن(این این آئی )امریکہ میں چرچ کی پارکنگ میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم خوش قسمتی سے طیارے میں موجود تینوں افراد محفوظ رہے ۔ واشنگٹن کے علاقے پویالپ میں ایک انجن والے چھوٹے طیارے میں انسٹرکٹر طیارہ اڑانے کی تربیت دے رہا تھا کہ طیارے کی پاور سپلائی بند ہوگئی۔طیارہ انسٹرکٹر کے قابو سے باہر ہوگیا اور ہچکولے کھاتے ہوئے چرچ کی پارکنگ میں گر کر تباہ ہوگیا، خوش قسمتی سے طیارے میں موجود تینوں افراد محفوظ رہے۔