مشی گن ( نیٹ نیوز) امریکی شہر کارسن کے ایک شخص کے ہاتھ کا انگوٹھا کٹ گیا تو ڈاکٹروں نے اس کی اجازت سے اس کے ایک پیر کی انگلی کاٹ کر ہاتھ کے بریدہ انگوٹھے کی جگہ لگادی، ایڈن ایڈکنز اپنی دوست کیلئے لکڑی کا ایک تحفہ تراش رہے تھے ، اپنے گیراج میں کام شروع کیا تو اچانک برقی آری ان کے ہاتھ پر چل گئی اور ان کا انگوٹھا کٹ کر الگ ہوگیا اور اڑ کر دور جاگرا، ڈاکٹروں نے بتایا ان کی رگیں چار گھنٹے تک کھلی ہیں اور اگر کٹا ہوا انگوٹھا مل جائے تو وہ اسے سی کر ہاتھ کو بحال کرسکتے ہیں ، سب گھر والوں نے ورکشاپ میں انگوٹھا تلاش کرنے کی لاکھ کوشش کی لیکن وہ نہیں ملا ، ڈاکٹروں نے مریض سے کہا کہ اگر وہ چاہیں تو پیر کو سُن کرکے اس کی انگلی کاٹ کر اسے ہاتھ پر لگا سکتے ہیں، اس پیشکش کو ایڈن نے قبول کرلیا اور اپنے پیر کی انگلی کی قربانی دیدی تاکہ ہاتھ ٹھیک سے کام کرتے رہیں۔