ہیوسٹن (نیٹ نیوز) امریکی کانگریس کے ایوان نمائندگان میں ایک بل پیش کیا گیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہیوسٹن میں واقع پوسٹ آفس کا نام دوران ڈیوٹی جاں بحق ہونیوالے سکھ پولیس اہلکار سندیپ سنگھ دھالیوال کے نام پر رکھا جائے ۔سندیپ سنگھ ٹیکساس پولیس میں پہلے سکھ اہلکار تھے اور انہیں ستمبرمیں دوران ڈیوٹی ایک مشکوک شخص نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔یہ بل ڈیموکریٹ خاتون رکن کانگریس لیزی فلیچر نے متعارف کرایا۔لیزی نے کہا کہ سندیپ ایک بہترین شخص تھے جنہوں نے مساوات اور معاشرے کو جوڑنے کیلئے کام کیا، پوسٹ آفس کو انکے نام سے منسوب کرنا ہمیں انکی قربانی اور خدمات کی یاد دلاتا رہے گا۔سندیپ کے والد نے کہا کہ لوگوں کی محبت اور شفقت نے ہمیں بہت متاثر کیا اور مشکل وقت میں ہمارے لئے سہاراثابت ہوا۔