واشنگٹن (آن لائن) امریکہ کی ریاست الباما میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد ہلاک ہوگئے ، واقعہ مورگن کاؤنٹی میں پیش آیا۔جارجیا میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جسکے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فیڈرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ویلسٹن فلوریڈا سے نیو کاسل انڈیانا کے روانہ ہونیوالی پرواز پی اے تھرٹی ون جنوب مشرقی اٹلانٹا کے قریب گر کر تباہ ہو گئی جسکے نتیجے میں طیارے میں سوار 5 افراد موقع پر ہلاک ہو گئے ، مرنے والوں میں2 بچے بھی شامل ہیں ۔