نیویارک (ویب ڈیسک) اکثر تیز رفتاری خطرناک حادثوں کا سبب بھی بن جاتی ہے جہاں متاثرین کو نہ صرف مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے بلکہ قیمتی جانیں جانے کا بھی خطرہ ہوتا ہے ۔امریکی ریاست وسکونسن میں بھی ایک تیز رفتار ٹرک سڑک پر پڑی برف کی وجہ سے رْک نہ سکا اور سگنل توڑتا ہوا پولیس کی گاڑی سے جا ٹکرایا۔حادثے کے نتیجے میں پولیس کی گاڑی تباہ ہوگئی تاہم خو ش قسمتی سے اس میں بیٹھا آفیسر محفوظ رہا۔