واشنگٹن( ندیم منظور سلہری سے ) امریکی امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف آپریشن کا آغاز تو ہو گیا ہے لیکن پہلے مرحلے میں ان افراد کو گرفتار کیا جا رہا جن کو امیگریشن ججز نے فوراً ملک چھوڑنے کے احکامات دے رکھے ہیں لیکن وہ ابھی تک امریکی سرزمین پر رہ رہے ہیں۔ ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے کانگریس اور سینٹرز صدر کے اس اقدام کی مخالفت کر رہے ہیں جبکہ صدر کے حامی اس اقدام کو سراہ رہے ہیں نیویارک سمیت دیگر ریاستوں میں امیگریشن فورسز کی جانب سے چھاپوں کے خلاف مظاہرے جاری ہیں ۔کیلیفورنیا شہر کی مئیر نے اعلان کیا ہے کہ یہاں ٹرمپ کا وار نہیں چلے گا غیر ملکی افراد یہاں پر رہ سکتے ہیں نیویارک کی سینٹر الیگزینڈریا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ اس پالیسی کو اپنائے ہوئے ہیں جو امریکی معاشرے میں بگاڑ کا سبب بن رہی ہیں ۔