نیویارک(نیٹ نیوز)امریکی ریپر ایم او 3 (MO3) کو ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ڈیلاس کے محکمہ پولیس کے مطابق 28 سالہ میلون نوبل عرف ایم او 3 کو گزشتہ رات کلیئر ڈین ڈرائیو پر سیاہ رنگ کی گاڑی میں موجود مشتبہ شخص نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے مشتبہ سیاہ فام مسلح شخص امریکی ریپر کا پیچھا کر رہا تھا، اور جب امریکن ریپر ایم او 3 نے اسلحے سے لیس شخص کو اپنی جانب بڑھتے دیکھا تو ہائی وے کی جانب بھاگنا شروع کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے ایم او 3 کا پیچھا کرتے متعدد گولیاں چلائیں جس سے ریپیر شدید زخمی ہو گئے ۔رپورٹ کے مطابق ایم او 3 کو جائے وقوعہ سے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔