واشنگٹن(صباح نیوز) امریکی سابق نائب صدر و ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے امریکی صدر کی جانب سے عالمی ادارہ صحت سے باضابطہ طور پر دستبرداری کا نوٹیفکیشن جمع کرانے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ وہ صدر بن کر امریکہ کو عالمی ادارہ صحت کا دوبارہ حصہ بنائوں گا۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وہ صدر منتخب ہونے کی صورت میں امریکہ کو پہلے روز عالمی ادارہ صحت کا دوبارہ حصہ بنائیں گے اور عالمی سطح پر امریکی قیادت کو دوبارہ بحال کریں گے ۔