واشنگٹن (آن لائن) وائٹ ہاؤس نے کہا ہے امریکہ اور پاکستان مضبوط معاشی شراکت دار ہیں جس سے دونوں ملکوں کو فائدہ پہنچتا ہے ،پاک امریکہ تعلقات بہتر ہونے سے دوطرفہ تجارت مزید بھی بڑھ سکتی ہے ۔وائٹ ہاوس کی جانب سے امن و استحکام کے لیے کام، معاشی خوشحالی قائم کرنا‘‘ کے نام سے جاری فیکٹ شیٹ میں کہا گیا کہ پاکستان اور امریکہ نے گزشتہ سال 6.6 ارب ڈالر کی اشیا کی تجارت کی جو نیا ریکارڈ ہے ۔