خرطوم (این این آئی)سوڈانی اور امریکی حکام نے عرب ،اسرائیل امن عمل کو آگے بڑھانے اور امریکہ کی دہشت گردی کو سپانسر کرنے والے ممالک کی فہرست سے سوڈان کے نام کے اخراج کے بارے میں بات چیت کی ہے ، سوڈان کی خود مختار کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرہان کی قیادت میں ایک وفد گذشتہ اتوار کو یو اے ای پہنچا تھا ، اس وفد کی خرطوم واپسی کے بعد سوڈان کی حکمراں خود مختار کونسل نے ایک بیان جاری کیا ہے۔