واشنگٹن(نیٹ نیوز) امریکی ریاست نیویارک میں ریموٹ کنٹرول سے چلنے والی خالی گاڑی نے نوجوان کی جان لے لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 21 سالہ مائیکل کوسانوچ دو گاڑیوں کے قریب کھڑا تھا کہ اچانک ان میں سے ایک گاڑی (جو ریموٹ کنٹرول سے سٹارٹ ہوتی تھی) چل پڑی اور نوجوان پر چڑھ دوڑی، راہگیروں نے اسے بچانے کی کوشش کی لیکن گاڑی نے نوجوان کو کچل دیا، اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔گاڑیاں بنانے والی کمپنی کے ترجمان نے واقعہ پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نوجوان کے گھر والوں سے دلی ہمدردی ہے ۔نیویارک پولیس کے مطابق واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ۔ گاڑی کے ہدایت نامہ میں انتباہ کیا گیا ہے کہ اگر آپ گاڑی کے آس پاس کے حالات سے ناواقف ہیں تو انہیں دور سے گاڑی کو نہیں چلانا چاہئے ، اس سے گاڑی کے آس پاس کسی بھی شخص کی جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے ۔