واشنگٹن(اے ایف پی، رائٹرز) امریکہ میں ایک شخص نے وائٹ ہاؤس کے سامنے خود کو آگ لگا لی تاہم اسے بچا لیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق واقعہ دوپہر کے وقت پیش آیا، مذکورہ شخص وائٹ ہاؤس کی جنوبی سمت میں موجود تھا، خفیہ ایجنسی اور پولیس اہلکاروں نے مذکورہ شخص کو بروقت طبی امداد پہنچائی اور اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ خودسوزی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔