نیویارک ( نیٹ نیوز) امریکہ میں مقیم پاکستانی ماہر کو انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس انجینئر (آئی ای ای ای) کی جانب سے اس سال کا اختراعاتی (انوویشن) ایوارڈ دے دیا گیا۔ سید احمد چن بخاری، لیزلے ایچ اینڈ ولیم ایل کولنز کالج آف پروفیشنل سٹڈیز میں نائب پروفیسر ہیں، انہیں بایو میڈیکل ڈیٹا کی معیاربندی یعنی سٹینڈرائزیشن پر یہ ایوارڈ دیا گیا ہے ۔ غیرمعمولی اعزاز اپنے نام کرنے پر ڈاکٹر بخاری نے بتایا کہ میں آئی ای ای ای کا شکرگزار ہوں جس نے میری صلاحیتوں کا اعتراف کیا، یہ شاندار ایوارڈ ایک جانب تو میرے لیے باعثِ فخر ہے تو دوسری جانب ایک عظیم ذمے داری بھی ہے ۔