کوئٹہ ( نیٹ نیوز) امریکہ میں مقیم پاکستانی طالبہ عیشل آفریدی کو شاندار تعلیمی کارکردگی پر صدارتی ایجوکیشن ایوارڈ سے نواز دیا گیا، کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی پاکستانی طالبہ عیشل آفریدی امریکی شہر نیو جرسی کے قریب ولیم شیمن مڈٹاون کمیونٹی سکول میں زیر تعلیم رہیں، جہاں سے انہوں نے آٹھویں گریڈ کا امتحان شاندار نمبروں سے پاس کیا، عیشل آفریدی کا پورا تعلیمی کیریئر شاندار رہا ہے اور اس کے دوران انہوں نے آرٹ اور سائنس سمیت مختلف مضامین میں آنر رول سمیت کئی اعزازات بھی حاصل کیے ، انہیں حال ہی میں لیڈرشپ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، عیشل آفریدی کے مطابق ان کی کامیابی کا سب سے زیادہ کریڈیٹ ان کی والدہ کو جاتاہے ، وہ امریکہ میں پاکستان اور اپنے آبائی شہر کوئٹہ کا روشن کرنا چاہتی ہیں۔