نیویارک (نیٹ نیوز) امریکہ کے معروف شیف فلوئیڈ کارڈوز کرونا وائرس کا شکار ہو کر چل بسے ۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق نیوجرسی میں مقیم 59سالہ کارڈوز میں چند روز قبل کرونا کی تشخیص ہوئی تھی اور ہسپتال میں انکا علاج جاری تھا۔ہنگرانک ریسٹورنٹ نے اپنے بیان میں ہلاکت کی تصدیق کی اور انتہائی دکھ کا اظہار کیا۔ کارڈوز اس ریسٹورنٹ میں کلنری ڈائریکٹر تھے ۔کارڈوز کا شمار کامیاب ترین شیفس میں ہوتا تھا اور انہوں نے مقبول شو ٹاپ شیف ماسٹرز کا مقابلہ بھی جیتا تھا۔کارڈوز ممبئی میں پیدا ہوئے اور سوئٹزرلینڈ میں تعلیم مکمل کرنے کے بعد نیویارک منتقل ہو گئے تھے ۔