واشنگٹن(اے ایف پی)امریکہ نے ایران اور عراق میں 20 کمپنیوں اورعہدیداروں کے خلاف دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرنے کے الزام میں پابندیاں عائد کردی ہیں۔امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق پابندیوں میں ایران کے اسلامی انقلابی گارڈز اوراس کی بیرون ملک سرگرمیوں کی ذمہ دار القدس کو نشانہ بنایا گیاہے ۔محکمہ خزانہ نے ان افراد اور اداروں پر یہ الزام بھی عائد کیاہے کہ انہوں نے عراق میں ایران کے حمایت یافتہ ملیشیا جیسے کاتب حزب اللہ اور اسعیب اہل الحق کو امداد دی ہے ۔ایران کیخلاف امریکہ نے نئی پابندیاں ایسی حالت میں عائد کی ہیں جب ایران میں کرونا وائرس کے بڑھتے خطروں اور مشکلات کی وجہ سے دنیا کے کچھ ممالک نے تہران کے خلاف امریکی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا۔ایران کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں کے تحت کچھ عراقی شہریوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے ۔