واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکہ نے بحری بیڑے خلیج عمان میں تعینات کردیئے ۔ حکام کے مطابق ایرانی سائنسدان پر حملہ ،عراق ،افغانستان میں فوج کی کمی پر اقدام اٹھایا گیا ،اس ہفتے کسی نامعلوم خطرے کی بنیاد پر امریکی بحری بیڑے ’یو ایس ایس نمیٹز‘ کو خلیج عمان تعینات کر دیا گیا۔ بحرین میں تعینات امریکی بحریہ کی پانچویں فلیٹ کی ترجمان کمانڈر ربیکا ریبارچ نے ہفتے کو اپنے بیان میں تصدیق کی کہ یہ بحری بیڑا اس ہفتے بدھ سے خلیج عمان میں تعینات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس پیش رفت کا تعلق عراق اور افغانستان میں امریکی افواج کی کٹوتی کے اعلان سے ہے ۔ یہ پیش رفت ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب جمعے کو تہران میں ایک جوہری سائنسدان کی ہلاکت کے بعد امکان ہے کہ ایران کی امریکا و اسرائیل کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔