واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکہ نے وینزویلا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے پر کیوبا کے وزیر داخلہ جولیو سیزر گاڈریلا برمیجو پر پابندی عائد کر دی۔ برمیجو پر الزام ہے کہ وہ وینزویلا میں ہزاروں کیوبن شہریوں کو غیرقانونی طریقے سے گرفتار کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ 100 سے زائد سیاسی قیدیوں کو بھی غیرقانونی طریقے سے ملک میں منتقل کیا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ وینزویلا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے پر کیوبن وزیر داخلہ برمیجو کا نام پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے ۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان پابندیوں کا اطلاق برمیجو کے دونوں بچوں پر بھی ہو گا۔