واشنگٹن(صباح نیوز) عالمی اداروں کے پاکستانی کی معاشی صورتحال کی بہتری کے بیانات کے بعد امریکہ نے پاکستان کی معاشی اصلاحات کا خیر مقدم کیاہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ موڈیز نے پاکستان کے کریڈٹ آئوٹ لک میں نظرثانی کی ہے ،جس کے منفی سے مستحکم ہونے پر خوشی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ کی کوششوں اورآئی ایم ایف پروگرام سے یہ ممکن ہوا، جرات مندانہ معاشی اصلاحات سے پاکستان پیداوار اور برآمدات بڑھا سکتا ہے جبکہ اصلاحات کے نتیجے میں پاکستان سرمایہ کاری کو بھی راغب کرسکتا ہے ۔