اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم امریکہ کو پہلے ہی سینی ٹائزر اور پرسنل پروٹیکٹو ساز وسامان برآمد کر رہے ہیں۔گزشتہ روز فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہم امریکہ کے دوستی کے قدم کو سراہتے ہیں۔آئندہ تین سالوں میں پاکستان کی ذاتی میڈیکل الیکٹرومیگنیٹک انڈسٹری ہو گی۔ مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ امریکہ ہمارا اہم کلائنٹ ہو گا۔