واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکی سینیٹ میں ری پبلکن پارٹی کے رہنما مک کونیل نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شام کے حوالے سے خارجہ پالیسی پر کڑی تنقید کی ہے ۔واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونیوالے اپنے ایک آرٹیکل میں مک کونیل نے لکھا کہ شام سے امریکی افواج کا انخلائ، ایک بڑی سٹریٹجک غلطی ثابت ہوسکتی ہے مک کونیل کے مطابق یہ فیصلہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو کمزور کرے گا جبکہ اس سے امریکی حریف مضبوط ہو جائینگے ۔ مک کونیل نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا ہے کہ اس اقدام نے امریکہ کو شمالی شام میں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پیچھے دھکیل دیا ہے ۔