واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے ہوئے ایران پر مزید پابندیاں لگا دیں، امریکہ نے ایران کے ججوں سمیت کئی عہدیداروں اور اداروں بلیک لسٹ کردیا، امریکہ نے انقلابی عدالت برانچ ایک شیراز کے جج سید محمود ساداتی، جج محمد سلطان اور وکیل آباد کی جیل اور عادل عباد کی جیل پر پابندیاں عائد کی ہیں، تین امریکیوں صیامک نمازی، مراد تہباز اور باقر کو ایران کی غلط حراست نکال کر گھر واپس لانے کے لیے امریکہ ہرممکن کوشش کرے گا۔ امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے ایران اور وینزویلا ایلیٹ ابرامز کا کہنا تھا پابندیوں کے شکار ججوں میں سے ایک وہ ہیں جس نے ایرانی ریسلر نوید افکاری کو سزائے موت سنائی تھی، مائیک پومپیو نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق انقلابی عدالت شیراز برانچ ون کے جج سید محمود ساداتی نے نوید افکاری کے ٹرائل کی نگرانی کی تھی، ایلیٹ ابرامز کا کہنا تھا کہ ایران کے شہریوں کو آزادی اور انصاف نہ دینے والے افراد کو امریکہ سزا دے گا ۔