تہران ( نیٹ نیوز ) ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک کمانڈر امیر علی حاجی زادے نے دھمکی دی ہے کہ امریکی اڈے اور ایئر کرافٹ کیریئرز ایرانی میزائلوں کی رینج میں ہیں۔ ایرو اسپیس فورس کے سربراہ کے بقول ان کا ملک ہمیشہ ہی سے مکمل جنگ کے لئے تیار ہے ۔ حاجی زادے کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب امر یکہ ، سعودی عرب میں ہوئے حملوں کا الزام ایران پر عائد کر رہا ہے ۔