واشنگٹن (این این آئی)امریکی حکومت اور کئی امریکی ریاستوں نے گوگل کی مبینہ کاروباری اجارہ داری کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ، گوگل پر اپنے حریف اداروں کو نیچا دکھانے کیلئے قوانین کی خلاف ورزی کا الزام ہے ۔گوگل کے خلاف یہ مقدمہ امریکی محکمہ انصاف اور امریکہ کی گیارہ مختلف ریاستوں کی طرف سے ملک کے اینٹی ٹرسٹ قوانین کی مبینہ خلاف ورزی کی وجہ سے دائر کیا گیا۔