واشنگٹن(صباح نیوز)چاند پر پہلا قدم رکھنے والے امریکی خلاباز نیل آرمسٹرانگ کی 7ویں برسی منائی گئی ۔امریکی خلاباز نیل آرم اسٹرانگ 5 اگست 1930کو پیدا ہوئے ، انہوں نے اپالو 11کی کمان کرتے ہوئے 20 جولائی 1969 کوچاند پرقدم رکھ کرایک نئی تاریخ رقم کی تھی اوراس منظر کو لاکھوں افراد نے ٹی وی پر دیکھا تھا۔نیل آرمسٹر انگکوامریکی صدر رچرڈ نکسن کی جانب سے صدارتی تمغہ آزادی، 1978 میں صدر جمی کارٹر کی جانب سے کانگریسی خلائی تمغہ اعزاز اور 2009 میں بھی تمغے سے نوازا گیا۔