واشنگٹن ( نیٹ نیوز) امریکی سپریم کور ٹ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گوشوارے پراسیکیوٹر کو جمع کرانے کا حکم دے دیا، 9 میں سے 7 ججوں نے فیصلے میں کہا امریکی صدر کوفوجداری مقدمات میں مطلق استثنیٰ حاصل نہیں ہوتا، دو سو سال قبل ہماری عدالت کے عظیم جج یہ کہہ چکے ہیں کہ کوئی شہری چاہے وہ ملک کا صدر ہو ثبوت پیش کرنے کی ڈیوٹی سے ماورا نہیں ۔ اسی اصول کی ہم بھی تائید کرتے ہیں۔تاہم فیصلے کے تحت گوشواروں کو گرینڈ جیوری کے راز کے اصول کے تحت پبلک سکروٹنی سے سے تحفظ دے دیا گیا ہے ، اب یہ گوشوارے الیکشن کے بعد تک یا غیر معینہ مدت تک کیلئے پارلیمنٹ میں نہیں لا ئے جا سکیں گے ۔