واشنگٹن(آئی این پی )امریکی سینٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میڈیا جنگ کے خلاف اتفاق رائے سے قرار داد منظور کر لی۔ قر ار داد میں میڈیا کو ملک اور صحافیوں کو عوام کا دشمن قرار دینے کی مذمت بھی کی اور کہا کہ میڈیا عوام کا دوست ہے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم سے میڈیا کیخلاف تشدد اور صحافیوں پر حملے ہونے کے خدشات ہیں۔