واشنگٹن(ویب ڈیسک)ایک امریکی شخص نے 1,116 گرام نوڈلز سے بھرا پیالہ 3 منٹ میں چٹ کرکے گنیز ریکارڈ قائم کردیا۔یوں تو نوڈلز بچوں اور بڑوں سب ہی کو پسند ہیں لیکن اس ویڈیو میں نظر آنے والے اس امریکی شخص کے تو کیا ہی کہنے کہ جس نے نوڈلز کھا کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔امریکا سے تعلق رکھنے والے Jeremy Lanig نامی شخص نے جاپان کی روایتی نوڈلز کی ڈش کھا کر ریکارڈ بنانے کی ٹھانی اور صرف 3 منٹ میں 1,116گرام مزیدار نوڈلز سے بھرا پیالہ چٹ کر کے گنیز ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔