نیویارک( ندیم منظور سلہری سے ) امریکی ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ میں ایک بار پھر فسادات پھوٹ پڑے ،امریکہ میں سفید فام افراد کی حکمرانی کیلئے سرگرم انٹیفا نامی گروپ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگ شریک ہوئے ، مظاہرین میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی تھی جنہوں نے کپڑے سے چہروں کو ڈھانپ رکھا تھا۔ مظاہرین نے دکانوں اور گاڑیوں کے شیشے توڑے اور راہگیروں کی آنکھوں میں زہریلی گیس کا سپرے کرتے رہے ۔ صدر ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں انٹیفا گروپ کو دہشتگرد قرار دیا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے بظاہر تو یہ لوگ سینکڑوں بتائے جاتے ہیں لیکن اس گروپ نے امریکہ کی اکثر ریاستوں میں اپنا نیٹ ورک کافی مضبوط کر لیا ہے ،انکے پاس جدید اسلحہ اور فنڈز کی بھی کمی نہیں۔پورٹ لینڈ سٹی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے رہنما جمشید نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا یہاں کی صورتحال کافی خراب ہے اور پاکستانیوں کو کہا گیا ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں، پورٹ لینڈ سٹی اس وقت میدان جنگ کا نقشہ پیش کر رہی ہے ۔سڑکوں پر چلتی سکول بسوں اور ایمبولینسوں پر بھی پتھراؤ کر کے انکے شیشے توڑ دئیے گئے ، درجنوں افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔