واشنگٹن(نیٹ نیوز) امریکہ سے تعلق رکھنے والے بل لیپشیز نے کرونا کو شکست دینے کے ساتھ 104 ویں سالگرہ بھی منائی۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق 1916 میں پیدا ہونے والے بل لیشنز نے اپنی زندگی میں سپینش فلو کی عالمی وبا اور دوسری جنگ عظیم کا سامنا کیا اور اب وہ کورونا کو شکست دینے والے معمر ترین شخص بھی مانے جارہے ہیں ، ریاست اوریگن سے تعلق رکھنے والے معمر شخص کی بیٹی کیرول برائون نے بتایا ہمیں ان کی ہمت دیکھ کر لگتا تھا کہ وہ حیرت انگیز ریکوری کریں گے ۔