واشنگٹن(این این آئی)امریکی ٹی وی کی رپورٹر سارہ ویلچ کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں رپورٹر کہہ رہی ہیں کہ انہوں نے ایک مرے ہوئے آدمی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جو پولیس کے تعاقب کے دوران مارا گیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق لوگوں نے ویڈیو کا بے حد مذاق اْڑایا اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کئے ۔وائرل ویڈیو میں سارا ویلچ کہہ رہی ہیں کہ ہم نے اس آدمی تک پہنچنے کی کوشش کی جو مر گیا اور وہ جواب دینے کے لیے موجود نہیں تھا۔ٹوئٹر پر ایک صارف نے خاتون کی وائرل ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ اگر مرا ہوا آدمی واقعی کوئی جواب دے دیتا تو یہ اس سے بھی زیادہ حیرت زدہ بات ہوتی۔ایک صارف نے وائرل ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے رپورٹر کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اگر ہم میں سے کوئی ہنستے ہنستے مر جائے تو یہ ان کا بھی انٹرویو لے لیں گے ۔