نیویارک (این این آئی )نیویارک کی اپیلیٹ کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھتیجی کے پبلشر کو ان کی کتاب تقسیم کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔صدر ٹرمپ کے بھائی رابرٹ ٹرمپ کی درخواست پر ایک دن پہلے ایک جج نے اس کتاب کی اشاعت کو عارضی طور پر روکنے کا حکم دیا تھا، ریاست نیویارک کی سپریم کورٹ کے اپیلیٹ ڈویژن نے کہا کہ پبلشرز سائمن اینڈ شوسٹر کتاب کو تقسیم کرسکتے ہیں، جج نے فیصلے میں لکھا کہ لوگ باہمی گفت و شنید کے تحت پہلی ترمیم کے حق سے دستبردار ہوسکتے ہیں۔