کراچی (کلچرل رپورٹر) امریکہ کے شہر اورلینڈو میں ایسوسی ایشن آف فزیشن آف پاکستانیز ڈیسنٹ (اپنا) کے تحت لائف سٹائل ایکسپو میں شہری مسرت مصباح کے میک اپ کے گرویدہ ہوگئے ۔ جوق درجوق خواتین کی میک اپ سٹال پر آمد، سکن کو بہتر بنانے کیلئے مشورے بھی دیئے گئے ۔مسرت مصباح نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی آرٹ کے فروغ کیلئے ایکسپو کا سلسلہ جاری رکھنا چاہئے ۔