واشنگٹن(نیٹ نیوز، آن لائن) امریکی وزارت دفاع کی ایشیاپالیسی کے انچارج رینڈال شریور مستعفی ہو گئے ، وہ چین پر سخت تنقید کیلئے معروف تھے اور انہیں چائنہ ہاک کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔امریکی میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کے ترجمان جوناتھن ہوفمین نے بتایا کہ ایشیا پالیسی کے انچارج رینڈال شریور نے دو سال کی سروس کے بعد استعفیٰ دیدیا ہے ، ترجمان نے استعفیٰ کی کوئی وجہ نہیں بتائی تاہم خیال ظاہر کیا کہ ایشیا کا تواتر سے سفر انکی فیملی پر بوجھ بن گیا تھا۔ ترجمان نے رینڈال کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا پالیسی سے متعلق انکی مہارت بے مثال تھی۔