تائپے (اے ایف پی)امریکہ کے وزیر صحت ایلکس آذر ایک چین کی پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تائیوان کے تین روزہ دورے پر تائپے پہنچ گئے ہیں۔ چار دہائیوں کے دوران تائیوان کا دورہ کرنے والے وہ اعلیٰ ترین امریکی عہدیدار ہیں۔ امریکی وزیر اس دوران تائیوان کے صدر اور وزیر صحت سے ملاقاتیں کریں گے ۔ چین تائیوان کو اپنا علاقہ قرار دیتا ہے ۔ بیجنگ نے اس دورے پر شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے امن و استحکام کیلئے خطرہ قرار دیا ہے اور اس کی مذمت کی ہے ۔ چینی وزیر دفاع نے واشنگٹن کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کوئی خطرناک حرکت کرنے سے باز رہے ۔ یہ دورہ ایک ایسے وقت کیا جا رہا ہے جب چین اور امریکہ کے باہمی تعلقات پہلے ہی سے کشیدہ ہیں۔