نیویارک (نیٹ نیوز) عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ انسان نوجوانی میں زیادہ پرکشش اور خوبصورت ہوتا ہے لیکن امریکہ کے معروف میگزین ’’پیپلز‘‘ نے ادھیڑ عمر شخص کو دنیا کا پرکشش ترین مرد قرار دیا ہے ۔ امریکی اداکار، گلوکارو نغمہ نگار جان لیجنڈ کو 40 سال کی عمر میں دنیا کا ’’پرکشش ترین مرد‘‘ قرار دیا گیا۔جان نے 2004 میں بطور گلوکار کیریئر کا آغاز کیا اور اب تک وہ نصف درجن میوزک البم ریلیز کر چکے ہیں جبکہ نصف درجن سے زائد فلموں اور 2 درجن سے زائد ٹی وی ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔جان نے 2013 میں ماڈل و اداکارہ کریسی ٹیگن سے شادی کی تھی اور ان سے انکے 2 بچے بھی ہیں۔