ویانا(این این آئی)کیوبا نے بولیویا کی عبوری حکومت پر الزام لگایا ہے کہ اْس نے ہوانا کے ساتھ سفارتی تعلقات امریکی دباؤ کے تحت معطل کیے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں کیوبا کی وزارت خارجہ نے کہاکہ ان تعلقات میں بگاڑ کے لیے بولیویا کو مسلسل امریکی دباؤ کا سامنا ہے ۔ اس بیان پر ابھی کوئی امریکی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ بولیویا کے سابق صدر ایوو مورالیس کمیونسٹ ملک کیوبا کے حلیف تھے ۔ وہ گزشتہ برس نومبر میں انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کے تناظر میں شروع ہونے والے مظاہروں کے بعد صدارت سے مستعفی ہو چکے ہیں۔ مورالیس کے مستعفی ہونے کے بعد دائیں بازو سے تعلق رکھنے والی جینین آنیز عبوری صدر ہیں اور انہوں نے کیوبا سے دوری کی پالیسی اپنا رکھی ہے ۔