واشنگٹن (صباح نیوز)امریکی اخبار نے کہا ہے کہ کہ ایوان نمائندگان نے کثرت رائے سے ایک بل کی منظوری دی جس میں تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں فلسطینیوں کے لیے الگ سے ریاست ضروری ہے ۔امریکی حکام نے ریاست الینوئے میں ایک فلسطینی نژاد شہری کو عدالت کا جج تعینات کیا گیا ہے ،روحی شلبی کی امریکا کی ریاست الینوئے کے شہر شکاگو میں میں جج کے عہدے پر تعیناتی ایک بڑا اعزاز سمجھی جا رہی ہے ۔اسرائیلی فضائیہ نے حماس کے زیر کنٹرول غزہ پٹی میں حملے کئے تاہم جانی نقصان نہیں ہوامزید براں اخباری رپورٹ میں کہا گیا کہ ایوان نمائندگان کی قرارداداگرچہ علامتی نوعیت کی ہے مگر اس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کو سخت برہم کیا ہے جو دو ریاستی حل سے راہ فراراختیارکررہے ہیں۔ اس بل سے امریکی انتظامیہ کویہ پیغام دیا گیا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے جو صدر ٹرمپ کے موقف کے برعکس موقف موجود ہے ۔اس کے علاوہ اس بل سے اسرائیل کویہ پیغام دیا گیاہے کہ موجودہ امریکی انتظامیہ کے اسرائیل کے حوالے سے اقدامات سے ڈیموکریٹک پارٹی کا کوئی لینا دینا نہیں۔بل کے متن میں کہا گیاہے کہ مشرق وسطیٰ میں ایک یہودی جمہوری ریاست کی بقا اوراس کی سلامتی کے لیے فلسطینیوں کے لیے الگ سے ریاست ضروری ہے۔