تہران(این این آئی)امریکی جیل سے رہا ہونے والے ایرانی سائنسداں مسعود سلیمانی نے کہا ہے کہ امریکہ کے غصے کی اصل وجہ ایران کی سائنسی پیشرفت ہے ،میڈیارپورٹس کے مطابق وطن واپسی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسعود سلیمانی نے کہا کہ جب میں امریکہ میں سائنسی موضوعات کے بارے میں بات کرتا تھا تو امریکی پولیس، جیلرز اور جج ناراض ہوتے تھے ،ایرانی سائنسداں نے کہا کہ جب میں جیل میں تھا تو امریکی حکام نے دوسرے قیدیوں کو بتایا تھا کہ وہ ایک دہشتگرد ہے لیکن قیدی ان کی اس بات کو قبول نہیں کرتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کا ہدف ایرانی عوام ہے اور وہ ایران کا دشمن نمبر ون ہے ۔