واشنگٹن،کابل (مانیٹرنگ ڈیسک ،نیٹ نیوز )امریکہ،قطر سمیت دیگر ممالک طالبان کی استنبول کانفرنس میں شرکت کیلئے سرگرم ہوگئے ۔افغان صوبے بدخشاں میں طالبان کے حملے میں 8پولیس اہلکار ہلاک،کئی زخمی ہوگئے ۔مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق کابل میں خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے قافلے پر خود کش حملہ کیا گیا ،4افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے ، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ پورا شہر اس سے لرز اٹھا۔