جدہ(سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر ہاشم آملا نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے بعد حج کی سعادت حاصل کرلی۔ہاشم آملہ نے پندرہ سال تک جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران 124 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 46.64 کی ایوریج سے 9 ہزار 282 رنز بنائے جو جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑا انفرادی سکور ہے ۔ ہاشم آملہ نے جنوبی افریقہ کی جانب سے 178 ون ڈے میچز کھیلے اور حالیہ ورلڈ کپ میں 8 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کیا۔انہوں نے اپنی ٹیم کی جانب سے 44 ٹی ٹونٹی میچز میں 1277 رنز بنائے ۔