ٹیکسلا (این این آئی)وفاقی وزیرایوی ایشن غلام سرور خان نے کہا ہے کہ احتساب سے خوفزدہ نہیں،احتساب کا عمل جاری رہنا چاہئے ، میرے اثاثوں کی تحقیقات بھی 71 سے ہونی چاہئیں،طیارہ حادثہ کی تحقیقات انتہائی قلیل وقت میں مکمل کی جائیں گی،ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔گزشتہ روزیہا ں میڈیاسے گفتگو میں وفاقی وزیرغلام سرورخان نے کہا کہ احتساب کے قوانین میں ترمیم نہیں ہونی چاہئے ،حکومتی زعما ء سمیت اپوزیشن کے لوگ بھی اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کریں، جن لوگوں نے اس ملک کو35 سالوں سے دونوں ہاتھوں سے لوٹا ان کا کڑا احتساب ہونا چاہئے ۔سیاست کو ہمیشہ خدمت سمجھ کر کیا،دامن صاف ہے ،میری تحقیقات تو 71 سے ہونی چاہئیں۔ان کرپٹ لوگوں کو تو کسی صورت نہیں چھوڑنا چاہئے جنہوں نے اس ملک کو 35 سالوں سے لوٹا۔