پرتھ(ویب ڈیسک) ٹی بی سے بچاؤ کے لیے پاکستان سمیت کئی ممالک میں بچوں کو بی سی جی (بیکیولس کالمیٹ گیورین) ویکسین دی جاتی ہے ۔ اب معلوم ہوا کہ یہ ٹی بی سے دور رکھنے کے ساتھ ساتھ جسمانی امنیاتی نظام کے خلیات کو بڑھاوا دیتی ہے جس سے بچے میں دیگر امراض کے خلاف بھی مدافعت بڑھ جاتی ہے ۔جن بچوں کو بی سی جی ویکسین لگائی گئی تھی دیگر کے مقابلے میں صرف تین دن کے اندر ان کے خون میں امنیاتی خلیات (امیون سیلز) کی تعداد دوگنا نوٹ کی گئی ۔