سنسناٹی ( سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیاکے متنازعہ کھلاڑی نک کرجیوس پرگزشتہ روز113000ڈالر کاجرمانہ عائد کر دیا گیا،جنہوں نے اپنے دھماکہ خیزسنسناٹی ماسٹرزرویئے میں دوریکٹ توڑے تھے ،چیئرامپائرکے خلاف نازیباالفاظ استعمال کئے تھے اور ایک اہلکارپرتھوکابھی تھا۔اے ٹی پی نے کہاہے کہ بڑی سزامیں دوسرے مرحلے میں روس کے کھلاڑی کیرن خاچانوف سے ہارنے والے ان کے میچ کے دوران گیندکونقصان پہنچانے ،بغیراجازت کورٹ سے نکلنے ،نازیباگفتگواورسپورٹس مین شپ کے برخلاف طرزعمل کیلئے الگ الگ جرمانے شامل ہیں ۔