نیویارک (سپورٹس ڈیسک) امریکہ کی قومی ویمن ٹیم کی فارورڈ ایلکس مورگن کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں، وہ اور ان کے اہل خانہ تعطیلات کے دوران کیلیفورنیا میں رہتے ہوئے وائرس کا ہوگئے ۔ مورگن حال ہی میں ویمنز سپر لیگ کی ٹیم ٹوٹنہم میں شامل ہوئی تھیں۔ 31 سالہ مورگن دو بار ورلڈ کپ فاتح رہیں اور انہوں نے 2019ء ورلڈ کپ منعقدہ فرانس میں میں چھ گول سکور کئے۔