اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) کینیا کے نیوی کمانڈرمیجر جنرل لیوی فرینکلن مگالو نے گزشتہ روز نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی، نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر امیر البحر نے معزز مہمان کا پر تپاک استقبال کیا جبکہ چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، کینیا نیوی کے سربراہ نے یادگارشہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی، بعد ازاں چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات میں سکیورٹی، استحکام اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا ، معزز مہمان کو 370 اور 35-A کو منسوخ کئے جانے کے بعد کشمیریوں کی حالت زار اور پاکستان کی کشمیریوں کی حق و انصاف پر مبنی جدوجہد کی مسلسل حمایت سے آگاہ کیا گیا۔